تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

کراچی میں قتل عام :لاہور کے شہریوں احتجاج جراتمندانہ اقدام ہے، رابطہ کمیٹی

جنگ نیوز -


کراچی …متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے زندہ دِلانِ لاہور کے شہر یوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں حالیہ پرتشدد کاروائیوں میں بے گناہ شہریوں کے انسانیت سوز قتل عام کیخلاف احتجاج کا خیر مقد م کیا ہے اور ان کاشکریہ ادا کیا ہے ۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ لاہو ر کے شہریوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے کراچی میں قتل و غار ت گری کیخلاف احتجاج کرناانتہائی جراتمندانہ اقدام ہے جس سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ لاہور کی سول سوسائٹی کراچی سمیت ملک بھر میں ہونیوالی دہشت گردی کی پرتشدد کاروائیوں پر گہری تشویش اور سراپا احتجاج ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ضرورت اس چیز کی ہے کہ ملک بھر کے عوام بھی کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں تاکہ کراچی سمیت ملک بھر سے دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے اور کراچی اور ملک کو امن کاگہوارہ بنایا جا سکے۔رابطہ کمیٹی نے ایک بار پھر لاہو ر کے شہریوں اور سول سوسائٹی کا کراچی کے بے گناہ شہریوں کے قتل عام پر احتجاج ریکارڈ کرانے کا زبردست خیر مقدم کرتے ہوئے دلی تشکر کااظہار بھی کیا۔رابطہ کمیٹی نے تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ وہ کراچی کی موجودہ صورتحال پر اپنا کردار ادا کریں۔دریں اثناء متحدہ قو می موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم کے ہمدر د چوہدری اسلم گل کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کاا ظہارکیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے ۔علاوہ ازیں رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم لاڑکانہ زون کے زونل کمیٹی کے رکن اعجاز احمد تینو کے بھائی ایاز علی تینو،ایلڈرز ونگ بلدیہ سیکٹر یونٹ112-Bکے کارکن محمد یوسف کی والدہ محترمہ عائشہ ماں اور ایم کیوایم بلوچستان نصیر آباد زون کے جواننٹ زونل انچارج شہباز عمرانی کے بڑے بھائی کرم خان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کاا ظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبر جمیل عطا کرے۔(آمین)






متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.