21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15
وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کا منصوبہ،اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا
جنگ نیوز -
لاہور…خفیہ اداروں نے وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو ہلاک کرنے کے منصوبے کاپتہ لگا یا ہے،جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب پر حملے کا منصوبہ شدت پسندوں کے داد اللہ گروپ نے بنایا ہے اور وہ رمضان بازاروں کے دورے کے دوران وزیر اعلیٰ پر دکانداروں کے روپ میں حملہ کر سکتے ہیں، دہشت گرد گروپ کی جانب سے نماز عید پر بھی وزیر اعلیٰ سے عید ملنے کی آڑ میں بھی حملہ کیا جا سکتا ہے، ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کو سڑک پر سفر کے دوران بھی نشانہ بنائے جانے کا خدشہ ہے۔