21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15
اوول ٹیسٹ،بھارت کو اننگ شکست سے بچنے کیلئے مزید 162 رنز درکار
جنگ نیوز -
اوول…بھارتی کرکٹ ٹیم کو میزبان انگلینڈ کے خلاف اوول ٹیسٹ میں اننگز اور سیریز میں کلین سوئپ کا خطرہ ہے۔،آج میچ کے آخری روز بھارت کو اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے مزید 162 رنز درکار ہیں اور ان کی سات وکٹیں باقی ہیں۔ اوول میں جاری چوتھے اور آخری ٹیسٹ کے چوتھے روز ان فارم راہول ڈریوڈ نے بھارت کو فالوآن سے بچانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن سنچری اور بیٹ کیری کرنے کے باوجود وہ بھنور میں پھنسی عالمی چیمپئن ٹیم کو نہیں نکال سکے،چوتھے روز بھارت نے اپنی نامکمل پہلی اننگز 103 رنز پانچ کھلاڑی آؤٹ سے شروع کی اور پوری ٹیم 300 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔راہول ڈریوڈ نے سیریز میں تیسری سنچری اسکور کی۔وہ 146 رنز بنا کر ناٹ آوٴٹ رہے۔امیت مشرا نے 43 رنز بنائے۔ٹم بریسنن اور گریم سوان نے تین، تین وکٹیں حاصل کیں، فالو آن کے بعد بھارت نے دوسری اننگ میں تین وکٹ پر 129 رنز بنا لئے ہیں، شکست سے بچنے کے لئے مزید 162 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی سات وکٹیں باقی ہیں، بھارتی ٹیم سیریز کے پہلے تین ٹیسٹ بری طرح ہاری ہے، اس آخری کامیابی سے انگلینڈ ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر کی ٹیم کو کلین سوئپ کی شکست سے دوچار کردے گی۔