تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

فیڈریشن کے عہدیدار رقم لیکرباکسروں کو بیرون ملک بھجواتے ہیں،حسین شاہ

جنگ نیوز -
کراچی…شکیل یامین کانگا … فیڈریشن کے عہدیدار بڑی بڑی رقم لیکر کھلاڑیوں کو غیرممالک کا ٹور کراتے ہیں اور وہاں سے انہیں سلپ کرادیتے ہیں، جس کی واضح مثال پاکستان ٹیم کے ساتھ ایشین کنفیڈریشن باکسنگ ایونٹ میں حصہ لینے والے عثمان بٹ کا جنوبی کوریا میں غائب ہونا ہے، اس سے قبل بھی پیسے لیکر ایک نوجوان کو جاپان بھیجنے کی کوشش کی گئی تھی، پاکستانی باکسنگ آج تباہی کے دہانے پر پہنچی ہوئی ہے، گزشتہ تین سالوں میں کھلاڑی انٹرنیشنل ایونٹس میں حصہ لیتے ہیں لیکن خالی ہاتھ بدنامی اور بے عزتی ساتھ لیکر وطن واپس لوٹتے ہیں، فیڈریشن کے موجودہ عہدیداروں کی حرکتوں سے میری تمام باتوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جاپان سے ٹیلی فون پر جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان کے سابق شہرت یافتہ باکسر حسین شاہ نے بتایا کہ جنوبی کوریا میں پاکستان ٹیم کا حشر جو ہوا ہے وہ کوئی نئی بات نہیں، اس سے قبل بھی ٹیم نے جن انٹرنیشنل میچوں میں حصہ لیا ہے وہاں زیادہ سے زیادہ ایک میچ جیت کر اگلے راؤنڈ باہر ہوجاتے ہیں۔ باصلاحیت کھلاڑیوں کو ٹیم میں شامل نہیں کیا جاتا، پرچیوں پر کھلاڑیوں کا انتخاب ہوتا ہے اور انہیں غیرملکی ٹورز پر بھیجا جاتا ہے۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری اکرم خان کھلاڑیوں کو باہر لیجانے اور انہیں سلپ کرانے کا کاروبار کرتے ہیں، اس سے قبل بھی انہوں نے جاپان کیلئے حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے ایک لڑکے کو کھلاڑی بنا کر اس کے ویزا حاصل کرنے کی کوشش کی تھی، اس بار پنجاب باکسنگ ایسو سی ایشن سے سے تعلق رکھنے والے عہدیدار کے رشتہ دار کو ٹیم میں شامل کرکے ٹور پر بھیجا۔ صدر اور سیکرٹری آئندہ الیکشن کی تیاری کررہے ہیں اور ووٹ لینے کیلئے مختلف لوگوں کو خوش کرنے کیلئے ان رشتہ داروں اور عزیزوں کو ٹیم میں شامل کرکے مختلف ممالک بھیج رہے ہیں۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کو اخبارات میں چھپنے والی تمام خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے پاکستان فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری جنرل کو فوری طور پر برطرف کردینا چاہئے۔ یہ عہدیدار ملکی باکسنگ کو تباہی کے دہانے پر پہنچا چکے ہیں۔ ان کی جگہ دوسرے عہدیداروں کو لاکر باکسنگ کی دنیا میں پاکستان کی عزت بحال کی جائے، کھلاڑیوں کو رشیا، چین، آزر بائی جان، قازقستان ٹریننگ کیلئے بھیجا جائے جہاں وہ صرف کھائیں پیئیں اور ٹریننگ کریں۔ جنگ نے موقف جاننے کیلئے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے کوچ علی بخش سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ مجھے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے آپ سیکرٹری اکرم خان سے بات کریں، حالانکہ علی بخش ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے جنوبی کوریا گئے تھے۔ جب پی بی ایف کے سیکرٹری جنرل اکرم خان سے رابطہ کیا گیا تو اس پر وہ غصہ میں آگئے اور کہنے لگے تمام خبریں غلط ہیں۔ ا واضح رہے گزشتہ سال بینظیر بھٹو شہید باکسنگ ٹورنامنٹ کی مد میں ملنے والی پونے پانچ کروڑ روپے کی رقم، باکسنگ کیلئے سالانہ گرانٹ کے 16 لاکھ روپے، جاپان بھیجنے کیلئے ایک لڑکے کیلئے این او سی حاصل کرنا، ملک میں باکسنگ کی بدترین حالت، سابق اولمپئنز کھلاڑیوں، کوچز پر الزامات کے حوالے سے پاکستان باکسنگ کے موجودہ عہدیداروں کے حوالے مختلف اخبارات خبریں چھپتی اور ٹی وی چینلز پر پروگرام چلتے رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.