تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
21 اگست 2011
وقت اشاعت: 20:15

پاک بھارت سیریز پاکستان فٹبال ٹیم 27اگست کولندن جائیگی

جنگ نیوز -
کراچی… پاک بھارت سیریز کیلئے قومی ٹیم 27اگست کو انگلینڈ روانہ ہوگی، دو انٹرنیشنل اور ایک سائیڈ میچ کھیلے گی، انڈر 16 ٹیم کو اعلان کی گئی انعامی رقم کا نصف دیدیا ہے، حکومت کی جانب سے گرانٹ دی گئی تو غیرملکی کوچ کی تعیناتی کا فیصلہ کریں گے، انڈر 16 اور 19 کھلاڑیوں کو مستقبل بنیادوں پر ٹریننگ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور سے ٹیلی فون پر جنگ سے باتیں کرتے ہوئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کی سیریز کیلئے تمام تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں، قومی ٹیم 27 اگست کو انگلینڈ روانہ ہوگی اور ایک روز بعد 29 اگست کو سائیڈ میچ کھیلے گی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان دو انٹرنیشنل میچز شیڈول کے مطابق ہوں گے۔ کوچ طارق لطفی کی جانب سے منتخب کئے گئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔ امید ہے نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم اچھے رزلٹس دے گی۔ غیرملکی کوچ کی تعیناتی کے حوالے سے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ حکومت سے گرانٹ مانگی ہے اگر ہمیں پیسہ مل جائے گا تو غیرملکی کوچ لے آئیں گے ورنہ ملکی کوچ پر انحصار کریں گے۔ انڈر 16ساف چیمپئن شپ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں صدر فیصل صالح حیات کی جانب سے اعلان کردہ رقم کا نصف تقسیم کردیا ہے باقی صدر آئیں گے تو وہ خود انہیں دیں گے۔ انڈر 16 اور 19 ٹیموں کو مستقل بنیادوں پر ٹریننگ دینے کا پروگرام بنایا ہے۔ فیڈریشن کی کوشش ہے کہ ملک بھر سے نوجوان کھلاڑیوں کو تلاش کرکے انہیں کمپوں میں شامل کیا جائے اور ٹیموں کا حصہ بنایا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.