تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30

لیبیامیں قذافی مخالفین کا طرابلس پر قبضے کا دعویٰ،شہر میں جشن

جنگ نیوز -


طرابلس ... لیبیا میں قذافی مخالفین کی جانب سے صدارتی محل کے علاوہ دارالحکومت طرابلس پر کنٹرول حا صل کرنے کے دعویٰ کے بعد اب کہا گیا ہے کہ انھیں شہر کے بعض علاقوں میں قذافی فوج کی مزاحمت کا سامنا ہے لیبیا میں حکومت مخالف فورسز کے دارالحکومت طرابلس پر قبضے کے بعد بن غازی شہر میں جشن کاسماں ہے۔ شہر میں حزب اختلاف کے جھنڈے لہرادیے گئے ہیں اورخوشی میں ہوائی فائرنگ کی جارہی ہے۔باغیوں نے دعوی ٰ کیا ہے کہ قذافی کے بیٹے سیف الاسلام کو حراست میں لے لیا گیا ہے اوران کے ایک بیٹے محمد اور صدارتی گارڈز نے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے معمرقذافی کوحراست میں لیے جانے کی تردید کی ہے۔ قذافی نے اپنے انجام کودیکھتے ہوئے ایک آڈیو پیغام میں عوام سے کہا ہے کہ وہ طرابلس کی حفاظت کیلیے غداروں کیخلاف اٹھ کھڑے ہوں۔سرکاری ٹی وی کوحکومت کے ترجمان موسیٰ ابراہیم نے بتایا ہے کہ حکومت فوری مذاکرات کیلیے تیارہے۔قذافی قومی عبوری کونسل کے سربراہ سے براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں انھوں نے نیٹوسے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مخالفین کو طرابلس پرحملے سے روکے۔جہاں چوبیس گھنٹوں میں جھڑپوں کے دوران تیرہ سوافرادمارے جاچکے ہیں، اور مزیدہلاکتوں کاخدشہ ہے جبکہ عبوری کونسل کے سربراہ کاکہنا ہے قذافی اقتدار چھوڑ نے کا اعلان کریں توجنگ بند ی اور مذاکرات کیلیے تیار ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.