22 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
کراچی میں پر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک
جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں دو افراد ہلاک ہوئے جبکہ گزشتہ روز بھی فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں 13افراد ہلاک ہوئے تھے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال بلاک 6 میں فلیٹ کی چھت سے ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا۔ جبکہ گزشتہ روز کراچی کا سب سے متاثرہ علاقہ اورنگی ٹاوٴن رہا جہاں سیاسی کارکن سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 45 سالہ رستم جان ہلاک ہو گیا۔گارڈن کے رہائشی نوجوان رضوان کی بوری بند لاش ملی۔کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے سعید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ تین ہٹی پل کے نیچے اور مچھر کالونی کے قریب ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔