22 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:30
لاہور:عامر ٹاوٴن اور ہربنس پورہ میں گیارہ گھنٹے تک بجلی بند
جنگ نیوز -
لاہور:عامر ٹاوٴن اور ہربنس پورہ میں گیارہ گھنٹے تک بجلی بند
لاہور…لاہور کے علاقوں عامر ٹاوٴن اور ہربنس پورہ میں گیارہ گھنٹے تک بجلی کی مسلسل بندش کے خلاف شہری سراپا احتجاج بن گئے،اور کئی گھنٹے تک سڑک بلاک کئے رکھی۔ہربنس پورہ اور عامر ٹاوٴن کے مکینوں نے بتایا کہ گیارہ بجے دن سے بجلی بند ہے۔رمضان کے دوران شدیدحبس اورگرمی کی وجہ سے ان کا برا حال ہے،انہوں نے لیسکو حکام کو متعدد بار شکایت درج کرائیں لیکن بجلی بحال نہ ہوسکی۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے عامر ٹاوٴن کی مین روڈ پر ٹریفک بلاک کر دی،اور لیسکو حکام کیخلاف نعرے بازی کی۔رات گئے لیسکو عملے کے بجلی بحال کرنے کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہوگئے۔