22 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:42
کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں انعقاد
جنگ نیوز -
کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس کا نشترپارک میں انعقاد
کراچی…کراچی میں یوم شہادت علی کی مرکزی مجلس نشترپارک میں ہو گئی جس کے بعد جلوس علم و ذوالجناح برآمد ہوگا۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے فول پروف انتطامات ہیں۔ نشتر پارک کے داخلی اور خارجی راستوں پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے ہیں۔ اسکاوٴٹس کے ساتھ رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری بھی موجود رہے گی جبکہ جلوس کے راستے میں بلند وبالا عمارتوں پر رینجرز اور پولیس کے ساتھ سادہ کپڑوں میں اہلکار بھی تعینات ہوں گے۔ جلوس کی فضائی اور خفیہ کیمروں کی مدد سے بھی نگرانی کی جائے گی۔جس کے لیے دو کنٹرول روم قائم کیے گئے ہیں۔جلوس کی گزرگاہ کے اطراف کی گلیوں کو کنٹینر لگا کے بند کردیا گیا ہیاور راستے کی دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے۔یوم علی کا جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا حسینیاں ایرانیاں کھارادر پر اختتام پذیر ہو گا۔