22 اگست 2011
وقت اشاعت: 4:42
سندھ: گزشتہ سیلاب کے متاثرین خیمہ بستیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں
جنگ نیوز -
سندھ: گزشتہ سیلاب کے متاثرین خیمہ بستیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں
کراچی…سندھ میں گزشتہ سیلاب کو ایک سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ہزاروں متاثرین اب بھی خیمہ بستیوں میں کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔سندھ میں گزشتہ سال آنے والا سیلاب جہاں سے گزرا تباہی و بربادی کے ان مٹ نقوش اور دستانیں چھوڑ گیا۔سب سے زیادہ متاثر ہوئے یہاں کے دیہی علاقے جہاں بنے کچے گھر سیلاب کے آگے ریت کی دیوار بھی ثابت نہ ہوسکے۔متاثرین کے لئے خیمہ بستیاں تو قائم کردی گئیں تاہم ان میں مقیم متاثرین سیلاب گزشتہ ایک سال سے حسرت و یاس کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔