تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:31

کراچی:وزیراعظم آج سندھ کابینہ کے اجلاس میں شرکت کریں گے

جنگ نیوز -


کراچی…وزیر آعظم سید یوسف رضا گیلانی آج کراچی پہنچ رہے ہیں جہاں وہ امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ لینے سمیت سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کراچی پہنچنے کے بعد گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے ملاقات کریں گے جبکہ انہیں شہر میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم وزیر اعلیٰ ہاوٴس کراچی میں سندھ کابینہ کے خصوصی اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کی اتحادی جماعتوں کے رہ نماوٴں سے ملاقاتیں بھی متوقع ہے۔دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے ترجمان کے مطابق وزیر آعظم کی صدات میں ہونے والے سندھ کابینہ کے اجلاس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.