22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:23
وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک قاتلانہ حملے میں زخمی
آج نیوز - وزیر تعلیم خیبر پختونخوا سردار حسین بابک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں تاہم انکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ سردار باباک اپنے آبائی گاؤں جارہے تھے کہ بونیر کے علاقے چنگلی کے مقام پر نامعلوم افراد نے ان کی گاڑی پر فائرنگ کردی۔ جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔ واقعہ میں ان کے دو ساتھی بھی زخمی ہوئے جنھیں صوابی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ آج نیوز سے بات چیت میں سردار بابک نے کہاکہ انکی حالت ٹھیک ہے۔ دہشتگردوں کے آگے نہیں جھکیں گے۔انھوں نے کہا کہ فائرنگ کے واقعہ میں زخمی تمام افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔