22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:22
وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج ہو گا
آج نیوز - وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کراچی پہنچ گئے، سندھ کابینہ کے آج ہونے والے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس آج کراچی میں ہورہاہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ قائم علی شاہ ملاقات کریں گے۔ ملاقات کے بعد وزیر اعظم کو کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔ جس کے بعد وزیراعلی ہاؤس میں سندھ کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا۔ متحدہ قومی موومنٹ اور عوامی نیشنل پارٹی اجلاس میں شرکت نہیں کریں گی۔