تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:7

حضرت علی کا یوم شہادت: لاہور میں سیکورٹی کے سخت انتظامات

آج نیوز - دنیا بھر کی طرح لاہور میں بھی حضرت علی کرم اللہ وجہہ کا یوم شہادت آج مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جارہا ہے۔ لاہور میں گزشتہ سال ہونے والے خودکش حملوں کو مدنظر رکھتے ہوئے رواں سال سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، سبیلوں پر بھی پابندی عائد کر دی گئی۔ نثار حویلی سے نکلنے والے مرکزی جلوس کی سکیورٹی کے لئے پچیس سو اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ تمام راستوں میں عمارتوں کی چھتوں پر بھی اہلکار ڈیوٹی دے دہے ہیں۔ پولیس نے جلوس کے روٹ پر مکینوں کو پابند کیا ہے کہ وہ کسی غیر متعلقہ شخص کو گھروں میں نہیں ٹھہرائیں گے۔ پولیس حکام کے مطابق جلوس میں داخلے کے لئے صرف ایک راستہ ہو گا، جبکہ علاقے میں ٹریفک مکمل طور پر بند کر دی گئی ہے۔ جلوس کے راستے میں سبیلیں لگانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ گزشتہ سال جلوس پر خودکش حملوں میں چونتیس افراد شہید ہو گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.