22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:31
آسٹریلیا،18فٹ کا دنیا کا سب سے لمبا مگر مچھ
جنگ نیوز -
سڈنی…آسٹریلیا میں موجود 18فٹ لمبے مگرمچھ کواب تک پکڑا گیا سب سے بڑا مگرمچھ قرار دیاگیا۔ کوئنز لینڈ کے چڑیاگھرمیں موجوداس مگر مچھ کی عمر تقریبا اسی سال ہے اسے انیس سوچوراسی میں کئی لوگوں پر حملہ کرنے کے بعد کافی کوشش کیبعدپکڑاگیاتھا۔اٹھارہ فٹ لمبا مگر مچھ لڑائی کے نتیجے میں اپنا بایاں ہاتھ کھو چکا ہے۔ورلڈ ریکارڈ اکیڈمی نے اسے دنیا میں پکڑا جانے والاسب سے بڑا مگر مچھ قرار دیا ہے۔