تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 7:31

برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

جنگ نیوز -


سنسناٹی…برطانیہ کے اینڈی مرے نے سنسناٹی ماسٹرز ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا ،فائنل میں نوواک جوکووچ انجری کے باعث کھیل جاری نہ رکھ سکے، امریکی ریاست اوہائیو میں کھیلے جانے والے ایونٹ کے فائنل میں اینڈی مرے کو سربیا کے نواک جوکووچ کا سخت چیلنج درپیش تھا، مرے نے آغاز سے ہی شاندار کھیل پیش کیا ور پہلا سیٹ اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ کے دوران جوکووچ انجری کی وجہ سے ریٹائرڈ ہوگئے، ورلڈ نمبر ون کے کھیل سے دستبردار ہونے پر مرے ٹائٹل کے حقدار قرار پائے، ان کی جیت کا اسکورچھ چار اور تین صفر رہا۔وہ اس سے پہلے بھی 2008 میں یہ ٹائٹل جیت چکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.