22 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:38
روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر ریکارڈ سطح پر آگئی
جنگ نیوز -
کراچی…خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث انٹر بینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے ڈالر ریکارڈ سطح پر آگیا۔ٹریڈنگ کے دوران ڈالر 87 روپے 07 پیسے کی بلند ترین سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کے مقابلے روپیہ دباوٴ کا شکار رہا، اور ٹریڈنگ کے دوران روپے کے مقابلے میں ڈالر 87 روپے 05 پیسے کی سطح پر دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ حکومتی قرضوں میں اضافہ بھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا باعث بن رہا ہے۔ فاریکس مارکیٹ ڈیلرز کے مطابق خام تیل کی ادائیگیوں کے باعث ڈالر کی طلب میں اضافہ دیکھا گیا، دوسری جانب بیرونی سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ نہ ہونے کی صورت میں روپیہ مزید دباوٴ کا شکار ہوسکتا ہے۔