تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:49

کراچی میں پرتشدد کارروائیاں جاری،8افراد ہلاک

جنگ نیوز -


کراچی…کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات میں گذشتہ رات سے ہلاکتوں کی تعداد8ہو گئی ہے۔ فائرنگ کا تازہ واقعہ گارڈن کے علاقے میں پیش آیا جہاں مسلح ملزمان نے ایک دفتر کے باہر فائرنگ کر دی جس سے دفتر کے باہر بیٹھا شخص ہلاک ہو گیا، بعد ازاں ملزمان نے دفتر میں گھس کر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں3افراد ہلاک جبکہ2زخمی ہوگئے۔ مرنے والوں کی تاحال شناخت نہیں ہو سکی۔ قبل ازیں گلشن اقبال بلاک 6 میں واقع جنید پلازہ فلیٹس کی چھت سے ایک شخص کی لاش ملی ہے جس کی شناخت محمد مہتاب کے نام سے ہوئی ہے۔کورنگی کے علاقے ضیا کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا جو دوران علاج اسپتال میں چل بسا،اسپتال ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت 28 نوید کے نام سے ہوئی ہے۔ پی آئی بی کالونی اور لاندھی 89 کے علاقے سے بھی ایک ایک لاش ملی جبکہ گزشتہ روز کراچی کا سب سے متاثرہ علاقہ اورنگی ٹاوٴن رہا جہاں سیاسی کارکن سمیت 6 افراد ہلاک ہوئے۔پولیس کے مطابق پاک کالونی کے علاقے پرانا گولیمار میں فائرنگ سے 45 سالہ رستم جان ہلاک ہو گیا۔گارڈن کے رہائشی نوجوان رضوان کی بوری بند لاش ملی۔کورنگی میں سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ سے سعید نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ تین ہٹی پل کے نیچے اور مچھر کالونی کے قریب ندی سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی شناخت نہیں ہوسکی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.