تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 8:48

سپریم کورٹ نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کا نوٹس لےلیا

اے آر وائی - چیف جسٹس آف پاکستان افتخار محمد چوہدری نے کراچی میں ٹارگٹ کلنگ اور طویل عرصے سے جاری بدامنی کا نوٹس لے لیا ہے ۔ انہوں نے یہ نوٹس اخبارات اور ٹی وی چینلز کی خبروں کو بنیاد بناتے ہوئے لیا ہے ۔



چیف جسٹس نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ کراچی میں تشدد کے واقعات کے حوالےسے دستیاب معلومات اور ریکارڈ کل تک عدالت کو فراہم کر دیں۔ اس حوالے سے ٹی وی چینلز کو نوٹسز بھی ارسال کردیے گئے ہیں۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.