تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:56

18ویں ترمیم کے بعد صوبے خود کمشنری نظام بحال کرسکتے ہیں، میاں افتخار

جنگ نیوز -


پشاور…خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کمشنری نظام کی بحالی کیلئے ہماری تیاری مکمل ہے اور صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں بحالی کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ پشاور میں جیونیوز سے خصوصی بات چیت میں وزیر اطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کی منظوری کے بعد صوبائی حکومت ازخود کمشنری نظام بحال کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت کی تیاری مکمل ہے۔ جس کے تحت صوبائی اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں کمشنری نظام کی بحالی کے اقدامات کئے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنری نظام میں امن وامان کی صورت حال قدرے بہتر تھی۔ تاہم اس نظام کے خاتمے کے بعد حالات خراب ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ کمشنری نظام کی بحالی سے امن وامان سمیت انتظامی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.