22 اگست 2011
وقت اشاعت: 14:37
متحدہ کاکل یوم سوگ کااعلان
آج نیوز - کراچی میں ہلاکتوں پر ایم کیو ایم نے تئیس اگست کوملک بھر میں یوم سوگ اورمذمت منانے کا اعلان کردیا۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیئر فاروق ستار نے کہا کہ سفاک دہشتگردوں نے بے گناہ مہاجروں کو قتل کیا،درجنوں مہاجرنوجوان اب بھی دہشتگردوں کے قبضے میں ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیاری کے کئی علاقے نوگوایریابن چکے ہیں،امن کمیٹی کی جانب سے تاجروں اورصنعتکاروں سے بھتہ وصول کیا جارہا ہے۔امن کمیٹی کے دہشتگردوں کوبعض وزیروں کی سرپرستی حاصل ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ اولڈ سٹی ایریامیں جرائم پیشہ عناصر کی غندہ گردی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہلاکتوں پر ایم کیو ایم نے تئیس اگست کوملک بھر میں یوم سوگ اورمذمت منانے کافیصلہ کیا جس میں عوام گھروں میں سیاہ پرچم لہرائیں اوربازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھیں۔