22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
بلیک لسٹ ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے پر کیوبا کی امریکا پر تنقید
جنگ نیوز -
ہوانا…جنگ نیوز…کیوبا نے امریکاکی طرف سے اسے بلیک ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوئے امریکا پر دہشت گردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ کیوبا کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکا کو کسی ملک کو بلیک لسٹ میں شامل کرنے کا کوئی اختیارحاصل نہیں ہے۔ جمعرات کو امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ اس بارے میں کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے کہ کیوبا دہشت گردی کے خلاف ہے اور اس کی پست پناہی نہیں کررہا۔ ادھر کیوبا کی وزارت خارجہ نے امریکا سے سی آئی اے کے افسر کو سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا ہے جو وینزویلا اور کیوبا میں کئی بم دھماکوں میں ملوث ہے۔