22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
حماس اور اہم فلسطینی دھڑوں کی اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش
جنگ نیوز -
غزہ سٹی…جنگ نیوز… غزہ کی پٹی میں حکمران جماعت حماس اور اہم فلسطینی دھڑوں نے اسرائیل کو جنگ بندی کی پیشکش کی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق حماس کے ایک ترجمان نے بتایا ہے کہ اس پیشکش کو قابل عمل بنانے کے لیے اسرائیل کو غزہ پٹی پر فضائی حملے بند کرنا ہوں گے۔ گزشتہ کئی روز سے اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان پر تشدد کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک اسرائیلی فضائی حملوں میں کم ازکم 15 فلسطینی ہلاک جبکہ چالیس سے زائد زخمی ہوچکے ہیں۔