تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

امریکا کی اقتصادی طاقت کمزور نہیں ہو رہی، جو بائیڈن

جنگ نیوز -
بیجنگ …جنگ نیوز…امریکی نائب صدرجو بائیڈن نے امریکا کی اقتصادی طاقت کمزور ہونے کے تاثر کومسترد کردیا ہے ۔ چین کے دورہ کے موقع پرصوبہ سیچوآن کے شہر چنگدو میں یونیورسٹی طلباء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا کبھی بھی قرض نادہندہ نہیں رہا اور نہ ہی مستقبل میں ایسا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ چین نے امریکا کے 80 فیصد ٹریژری با نڈز خرید رکھے ہیں مگران میں خود امریکیوں کی سرمایہ کاری 69 فیصد ہے اور وہ اپنی سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.