تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

کینیا : مسافر بس دریا میں گرنے سے 23 افراد ہلاک،15 زخمی

جنگ نیوز -
نیروبی…جنگ نیوز… افریقی ملک کینیا کے دارالحکومت کے مشرق میں مسافر بس دریا میں گرنے سے 23 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 11 خواتین اور بچے شامل ہیں۔ ڈسٹرکٹ پولیس سربراہ ڈیوڈ کیروئی نے میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جنوب مشرقی علاقہ مونی میں باراتیوں سے بھری بس جا رہی تھی کہ ڈرائیور کے کنٹرول سے باہر ہو گئی۔ بس کئی قلا بازیاں کھاتے ہوئے ایک دریا میں جا گری جس کے نتیجہ میں کم سے کم 23 افراد ہلاک ہوئے جبکہ 15 افراد کو شدید زخمی حالت میں اسپتال پہنچایا گیا۔ رواں سال کے دوران مشرقی افریقی ملک کینیا میں یہ بدترین ٹریفک حادثہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.