تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

جننگ فیکٹریوں کا احتجاج،پھٹی کی خریداری بند

جنگ نیوز -
کراچی…حکومت کی جانب سے پھٹی کی خریداری پر ود ہولڈنگ ٹیکس ختم نہ کیے جانے پر جننگ فیکٹریوں کی جانب سے احتجاج جاری ہے جس کے باعث 500 جننگ فیکٹریاں بند ہوگئیں۔ پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے ایگزیکیوٹیو ممبر، احسان الحق کے مطابق حکومت کی جانب سے پھٹی کی خریداری پر 3.5 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس کے خاتمے کا کوئی نوٹیفیکیشن موصول نہیں ہوا۔ جس کے باعث پھٹی کی خریداری بند کردی گئی ہے، اور اس نتیجے میں ملک بھر میں 500 کے قریب جننگ فیکٹریاں بند پڑی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ،، جننگ فیکٹریوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ ایس آر او موخر ہونے تک جاری رہیگا۔ دوسری جانب آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کے مطابق رواں سال کپاس کی فصل اچھی رہی ہے، تاہم اس کی خریداری بند ہوجانے سے زمینداروں کو بڑے نقصان کا سامنا ہوسکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.