22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہے گا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک بھر میں موسم مجموعی طور پر خشک اور گرم ہے تاہم وسطی پنجاب اور کشمیر اور مکران ڈویڑنز کے بعض مقامات پر بارش کا امکان ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کراچی سمیت سندھ کے بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ، نواب شاہ میں 34 ملی میٹر، موہنجودڑو 19، چھور 16، کراچی 4، پڈعیدن میں 3 ملی میٹر بارش کی گئی، محکمہ موسمیات نے پیشین گوئی کی ہے کہ آئیندہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا، اس کے ساتھ آج شام اور رات کو کشمیر،گوجرانوالہ،لاہور،مکران ڈویژنز میں کہیں کہیں تیزہواوٴں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔