تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

اوول ٹیسٹ،کیا ٹنڈولکر100ویں سینچری بنا پائیں گے؟

جنگ نیوز -


لندن…بھارت اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری میچ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا ہے، انگلینڈ کو وائٹ واش کے لئے صرف 7 وکٹ درکار ہیں اوول میں جاری میچ میں آج مہمان ٹیم دوسری اننگز 3 وکٹ پر 129 رنز سے شروع کرے گی، نگلینڈ کو مسلسل چوتھا میچ اور سیریز چار صفر سے جیتنے کے لئے صرف 7 وکٹ درکار ہیں، اننگز کی شکست سے بچنے کے لئے بھارتی ٹیم کو مزید 162 رنز بنانا ہیں، سچن ٹنڈولکر 35 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ ان کا ساتھ آٹھ رنز کے ساتھ امیت مشرا دے رہے ہیں، انگلینڈکوسیریز میں تین صفر کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.