22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
شام کے صدر کا مستعفی ہونے سے انکار
جنگ نیوز -
دمشق…جنگ نیوز… شام کے صدر بشار الاسد نے مغربی ممالک کی طرف سے مستعفی ہونے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ۔ سرکاری ٹی وی پر انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں مغربی طاقتوں نے نہیں بلکہ شام کے عوام نے منتخب کیا ہے ۔انہوں نے ملک میں مغربی طاقتوں کی طرف سے ممکنہ فوجی مداخلت پر خبر دار کیا ہے۔ بشارالاسد حکومت کو مظاہرین کے خلاف پر تشدد کاروائیاں کرنے پر شدید تنقید کا سامنا ہے۔ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق حالیہ چند مہینوں میں شامی فورسز کے ہاتھوں دو ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ اقوام متحدہ کی ٹیم شام کے بحران کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز دمشق پہنچی تھی۔