تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

اسامہ کی ہلاکت کابدلہ،القاعدہ کاعراق میں100حملے کرنے کا عہد

جنگ نیوز -


بغداد…فارن ڈیسک …عراق میں القاعدہ نے اسامہ بن لادن کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے ملک بھر میں 100 حملے کرنے کا عہد کر لیا،انہوں نے رمضان کے مقدس ماہ کے نصف سے ان پر عمل کرنے کا آغاز کردیا۔ترکی کے جریدے’ٹرکش ویکلی‘ کے مطابق دہشت گردوں کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مئی میں پاکستان میں امریکی فورسز کی طرف سے اسامہ اور دیگر القاعدہ کے اعلیٰ کمانڈروں کی ہلاکت کا بدلہ لینے کے لیے حملے کیے جائیں گے۔ان کا آغاز رمضان کے مہینے کے نصف سے شروع کیا جائے گا اور اس وقت ایسے حملوں کا خاتمہ ہوگا جب ایک سو مکمل ہو جائیں گے۔یہ بیان عراق میں حالیہ ہلاکت خیز خودکش حملوں کے بعد جاری ہوا جس میں 70سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔تاہم ان حملوں کی القاعدہ نے اپنے بیان میں ذمہ داری قبول نہیں کی لیکن یہ قوی امکان ہے کہ یہ کارروائی القاعدہ کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.