22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
ہارر فلم ”ڈونٹ بی آفریڈ آف دا ڈارک“ 26 اگست کو ریلیز ہوگی
جنگ نیوز -
نیویارک…جنگ نیوز…ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ آف واڈارک26 اگست کو امریکا میں ریلیز کی جارہی ہے، ہارر فلم ڈونٹ بی آفریڈ ود ڈارک گولر موڈیل ٹورو اور میتھیو روبزن کی تحریر ہے ،فلم کا مرکزی کردار ننھی لڑکی سیلی ہرست ہے جو اپنے والد ایلیکس اور اس کی دوست کم کرکے ساتھ نئے مکان میں منتقل ہوتی ہے۔ ایلیکس مکان کو تزئین و آرائش کے بعد بیچنے کا ارادہ کرتا ہے لیکن اس سے پہلے ہی مکان میں کچھ انہونے واقعات ہونے لگتے ہیں کم صورتحال کی کھوج میں لگتی ہے تو اسے پتہ چلتا ہے کہ مکان میں کوئی انوکھی مخلوق رہتی ہے جس سے وہ سیلی کو نکالنے کیلئے تینوں افراد مکان میں قید ہوجاتے ہیں اورپھر جان بچانے کی جدوجہد شروع ہوجاتی ہے۔