تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7

کراچی میں کوئی نو گو ایریا نہیں، شہر کو اسلحہ سے پاک کرنا ضروری ہے، وفاقی وزیر داخلہ

جنگ نیوز -
کراچی…جنگ نیوز… وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے کہا ہے کہ کراچی میں کوئی بھی نو گو ایریا نہیں، شہر کو اسلحہ سے پاک کرنا ضروری ہے، عوام مایوس نہ ہوں، حالات جلد بہتر ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشنل کرائسس مینجمنٹ سیل کراچی میں قائم مقام ڈی جی رینجرز بریگیڈیئر ظفر سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کراچی کو غیر مستحکم کرنے والوں کے خلاف حکومت سخت ایکشن لے رہی ہے، ایک سازش کے تحت کراچی میں حکومت کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ شہر میں لاشیں گرنے کا سلسلہ اب بند ہو جانا چاہئے۔ وفاقی و زیر داخلہ نے کہا کہ میرے اور صوبائی وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کے خلاف پروپیگنڈا ہو رہا ہے تاہم عوام کسی بھی پروپیگنڈے کا حصہ نہ بنیں۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ حکومت کا فرض ہے اور کراچی میں امن قائم کرنا ہماری پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.