22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
عامر خان نے فلم دہلی بیلی کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا
جنگ نیوز -
ممبئی …جنگ نیوز…بالی ووڈفلم دہلی بیلی متنازع ہونے کے باوجود نوجوانوں کو پسند آئی جس کے بعد عامر خان نے فلم کا سیکوئل بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ایکشن، کامیڈی اور رومانس سے بھرپورفلم دہلی بیلی میں بیچلرز لائف کو خوب ایکسپوزکیاگیاہے۔فلم پر نامناسب جملوں کی وجہ سے کئی بار پابندی بھی لگائی گئی۔اس کے باوجود یہ رواں سال کی اب تک کی سب سے ہٹ فلم قرارپائی۔عامر خان فلم کا سیکوئل بنانے کا سوچ رہے ہیں جس میں کچھ اور مستی اورشرارت کا تڑکا لگے گا۔