22 اگست 2011
وقت اشاعت: 15:7
ماریا شیراپوا نے سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا
جنگ نیوز -
اوہائیو…جنگ نیوز… ماریا شیراپوا نے سنسناتی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے فائنل میں جیلینا جانکووچ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے فائنل میں روس کی شہرہ آفاق ٹینس سٹار اورسابق عالمی نمبر ایک ماریا شیراپوا نے سربیا کی جیلینا جانکووچ کو پہلے سیٹ میں 4-6 سے شکست کے باوجود اگلے دونوں سٹریٹ سیٹ میں 7-6(7-3) اور6-3 سے ہرا کر ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ماریا شیرا پوا نے میڈیا کوبتایا کہ وہ اپنی کامیابی پر بہت خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن میں بھی کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اب تک ان کی تمام تر توجہ یو ایس اوپن پر مرکوز ہے۔ ماریا شیراپوا نے کہا کہ سنسناتی اوپن میں کامیابی کا فائدہ ان کو یوایس اوپن میں ضرور ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھرپور تیاری کے ساتھ یو ایس اوپن میں شرکت کریں گی۔