5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
پابندی کے باوجود بلیک واٹر کے اہلکار عراق میں رہے، وکی لیکس
جنگ نیوز -
کراچی…وکی لیکس نے انکشاف کیا ہے کہ بلیک واٹر کے سیکڑوں اہل کار پابندی کے باوجود عراق میں موجود رہے اور امریکی سفارت کاروں کی حفاظت کیلئے خدمات انجام دیتے رہے۔وکی لیکس کی جانب سے جاری امریکی سفارتی دستاویز کے مطابق بدنام زمانہ سیکیورٹی کمپنی ”بلیک واٹر“ کے سیکڑوں اہلکار عراق میں پابندی کے باوجود دوسری کمپنیوں سے منسلک ہوکر امریکی سفارت کاروں کی حفاظت کرتے رہے۔ عراق نے جنوری 2009ء میں اعلان کیا تھا کہ 16 ستمبر 2007ء کے ہولناک واقعے کے بعد بلیک واٹر کے آپریٹنگ لائسنس کی تجدید نہیں کی جائے گی جس کے بعد امریکی محکمہ خارجہ نے عراق میں بلیک واٹر کا سیکیورٹی کنٹریکٹ ختم کردیا تھا تاہم امریکی سفارتی دستاویز سے انکشاف ہوا ہے بلیک واٹر کے سابق اہلکار دیگر سیکیورٹی کمپنیوں سے منسلک ہوکر عراق میں کام کرتے رہے۔