تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

بولاوایوٹیسٹ :پاکستان کو جیت کیلئے 88رنز کا ہدف

جنگ نیوز -


بولاوایو…بولاوایومیں کھلے جارہے واحد ٹیسٹ میں زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا ہے۔اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاہے۔ میزبان ٹیم نے آج اپنی دوسری اننگز 135رنز 8وکٹوں کے نقصان پرشروع کیلیکن اس کی دو وکٹیں چھ رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔ میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی دوسری اننگز کا ڈرامائی انداز میں آغاز ہوا۔ محمد حفیظ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کے بعد 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوین بیٹسمین پاکستانی بولرز کا دوسری اننگز میں سامنا نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں، پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے زمبابوے پر پے درپے حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.