5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55
لیبیا: باغیوں نے قذافی کے ساتھی سابق فوجی جنرل گرفتار کر لیا
جنگ نیوز -
طرابلس…جنگ نیوز…لیبیا میں باغیوں نے قذافی کے ساتھی اور سابق فوجی جنرل احمد عبدالله کو گرفتار کر لیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت طرابلس میں باغیوں نے احمد عبدالله کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اپنے گھر کی کھڑکی سے بھاگنے کی کوشش کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ احمد عبدالله قذافی کے دور حکومت میں ملٹری کالج کے سربراہ اور سابق جنرل تھے۔