تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

بولاوایوٹیسٹ :پاکستان نے زمبابوے کو7وکٹوں سے شکست دے دی

جنگ نیوز -


بولاوایو…بولاوایومیں کھلے جارہے واحد ٹیسٹ میں پاکستان نے زمبابوے کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 141رنز بنا کر آوٴٹ ہوگئی اس طرح پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 88 رنز کا ہدف ملا ۔اعزاز چیمہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔آج صبح جب کھیل شروع ہوا تو میزبان ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 135رنز 8وکٹوں کے نقصان پرشروع کیلیکن اس کی دو وکٹیں چھ رنز کے اضافے کے بعد گر گئیں۔ میچ کے چوتھے روز زمبابوے کی دوسری اننگز کا ڈرامائی انداز میں آغاز ہوا۔ محمد حفیظ شاندار آل راؤنڈ پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری کے بعد 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھانے میں کامیاب رہے۔ زمبابوین بیٹسمین پاکستانی بولرز کا دوسری اننگز میں سامنا نہ کر سکے اور یکے بعد دیگرے زمبابوے کی وکٹیں گرتی رہیں، پاکستان کی طرف سے محمد حفیظ، اعزاز چیمہ اور سعید اجمل نے زمبابوے پر پے درپے حملے کرکے ان کی کمر توڑ دی۔جواب میں پاکستان کی پہلی وکٹ19رنزکے مجموعی اسکور پر ، دوسری وکٹ49کے اسکور اور تیسری وکٹ 80رنز پر گری۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.