تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 14:55

شرارتی بلی نے اپنی ساتھی کوڈبے میں بند کر دیا

جنگ نیوز -


نیویارک… این جی ٹی …صرف انسانوں کے بچے ہی آپس میں شرارتیں نہیں کر تے بلکہ جا نوروں کے بچے بھی وقت گزاری کیلئے معصوم شرارتیں کرتے نظر آتے ہیں۔یہ ویڈیو بھی ایسے ہی دو بلی کے بچوں کی ہے جس میں ایک بلی کے بچے نے اپنے ساتھی کو تفریح کیلئے ایک ڈبے میں بند کر دیا ۔یہ بلی کا بچہ فرش پر پڑے ایک خالی ڈبے کا معائنہ کر تے ہو ئے اس ڈبے کے اندر کھڑاہوا تو اس کے ساتھی نے شرارتاً ڈبے کا منہ اوپر سے بند کر کے بلی کو اندر قید کر دیا۔یہی نہیں بلکہ یہ بلی ڈبہ بند کر نے کے بعد اس کے اوپر ہی بیٹھ گئی جبکہ اس کی ساتھی ڈبے سے آزادی حاصل کر نے کیلئے مسلسل کو شش کر تی رہی جو بالآخر کچھ دیر کے بعد ڈبے سے باہر نکلنے میں کا میاب ہو گئی۔ مذکورہ ویڈیو میں سے ایک منتخب تصویر یہاں بھی دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.