تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 19:54

اے این پی نے جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کردی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . عوامی نیشنل پارٹی نے کراچی سے پکڑے گئے ٹارگٹ کلرزاور خطرناک ملزمان سے جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کی رپورٹ سپریم کورٹ میں پیش کر دی۔چیف جسٹس افتخار محمدچودھری کی جانب سے کراچی میں بدامنی پرازخودنوٹس کی سماعت کے موقع پرسپریم کورٹ رجسٹری میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی خان کی جانب سے افتخارحسین گیلانی نے جے آئی ٹی رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ایک سوچون صفحات کی رپورٹ میں24ٹارگٹ کلرزکے نام درج ہیں اوراجمل پہاڑی سمیت24ٹارگٹ کلرزکا تعلق ایم کیوایم سے بتایا گیاہے۔ جے آئی ٹی رپورٹ آئی ایس آئی،آئی بی ،ایف آئی اے،پولیس، رینجرزاور دیگراداروں نے جاری کی تھی۔ اے این پی کے وکیل افتخار حسین گیلانی نے جیونیوزسے گفتگو میں بتایا کہ انہوں نے ڈاکٹر ذوالفقار مرزا کی پریس کانفرنس، ٹونی بلیئر کو لکھا گیا خط، عمر چیمہ کی رپورٹ اور دیگر دستاویزات ایک علیحدہ کتابچے کی شکل میں عدالت میں پیش کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.