5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5
ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر کی کمی
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں 6 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ،ایک ہفتے کے دوران ملکی زرمبادلہ ذخائر میں چھ کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق 27 اگست کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے کوملکی زرمبادلہ ذخائر چھ کروڑ ڈالر کمی کے بعد 17 ارب 89 کروڑ ڈالر کی سطح پر آگئے۔ اسٹیٹ بینک کے پاس 14 ارب 44کروڑ ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس تین ارب 45 کروڑ ڈالر موجود ہیں۔