تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:5

کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے پہلے روز تیزی

جنگ نیوز -


کراچی . . . . . کراچی اسٹا ک ایکسچینج میں ہفتے وار کاروبار کے پہلے روز تیزی رہی اور انڈیکس گیارہ ہزارایک سو پوائنٹس کی سطح کو بھی عبور کرگیا۔ پیر کو کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور یہ رحجان تمام دن مارکیٹ میں جاری رہا۔ ایک موقع پر ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس11ہزار276 پوائنٹس کی سطح پر بھی جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ سرکاری مالیاتی ادارے سرگرم نظر آئے جس نے مارکیٹ کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100 انڈیکس 92پوائنٹس اضافے کے ساتھ گیارہ ہزار 162 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کاروباری حجم7 کروڑ شیئرز رہا۔ سب سے زیادہ کام نیشنل بینک کے شیئرز میں ہواجس کی قیمت ایک روپے84پیسے اضافے کے ساتھ 38 روپے81 پیسے ہوگئی۔ دوسری جانب کے ایس ای تھرٹی انڈیکس131 پوائنٹس اضافے کے ساتھ دس ہزار676 پوائنٹس پر بند ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.