5 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 20:28
آئندہ ہفتے ایم کیو ایمسے معاملات طے پا جائیں گے، منظور وسان
جنگ نیوز -
کراچی . . . . . وزیر داخلہ سندھ منظور وسان کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے معاملات طے پا جائیں گے۔ پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان دوریاں ختم ہوتی نظر آرہی ہیں۔اس متوقع تبدیلی کوعملی جامہ پہنانے میں سرگرم ہیں،ایم کیو ایم کی جانب سے گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر خورشید شاہ، سینیٹربابر اعوان اورصوبائی وزیرآغاسراج درانی جبکہ ان تمام سیاسی سرگرمیوں کو مرکز بنا ہوا ہے گورنر ہاوس کراچی۔گورنر سندھ نے آج خورشید شاہ اور آغا سراج درانی سے ملاقات کی جو ذرائع کے مطابق پاور شیئرنگ فارمولے کی محض نوک پلک سنوارنے کی غرض سے تھی۔ ملاقات کی تفصیلات سے میڈیا کو آگاہ نہیں کیا گیا لیکن سندھ کے وزیر داخلہ منظور وسان نے مثبت پیش رفت کی تصدیق کردی۔منظور وسان نے صحافیوں کوبتایا کہ ایم کیوایم کی جتنی وزارتیں تھیں اسے اتنی ہی وزارتیں ملیں گی، اگردیگر اتحادیوں کو اعتراض ہوا توپیپلز پارٹی اپنی وزراتیں قربان کردیگی۔انہوں نے ایک اورانکشاف کیا کہ وہ خواب نہیں دیکھتے بلکہ پیش گوئی کرتے ہیں۔اب دیکھنا یہ ہے کہ خوابوں کی من چاہی تعبیر کا دعویٰ کرنے والے منظور وسان کی پیش گوئی کتنی درست ثابت ہوتی ہے۔