تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 3:30

قذافی لیبیا میں ہیں، ترجمان موسی ابراہیم

جنگ نیوز -


طرابلس. . . . . . لیبیا کے روپوش رہنما کرنل قذافی کے ترجمان موسیٰ ابراہم کا کہنا ہے کہ معمر قذافی مکمل صحت مند اور لیبیا میں ہی ہیں۔شام کے ایک ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے قذافی کے ترجمان موسی ابراہیم کا کہنا تھا کہ کرنل قذافی کے حوصلے بلند ہیں۔وہ لیبیا میں ایسی جگہ ہیں،جہاں مخالفین نہیں پہنچ سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ قذافی کا بیٹا سیف الاسلام بھی لیبیا میں ہے لیکن وہ ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتا رہتا ہے۔




متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.