تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
6 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 10:17

روسی فضائیہ کا مگ 31 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، دو پائلٹ ہلاک

جنگ نیوز -
ماسکو …جنگ نیوز… روسی فضائیہ کا مگ 31 لڑاکا طیارہ منگل کی صبح پرم نامی علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا۔ حادثہ میں طیارہ میں سوار دونوں پائلٹ ہلاک ہو گئے۔ روسی خبررساں ادارہ نے وزارت دفاع کے ترجمان کرنل ایگور کوناشن کے حوالے سے بتایا کہ حادثے کا شکار ہونے والے لڑاکا طیارے میں کوئی اسلحہ موجود نہیں تھا۔ واضح رہے کہ روس میں لڑاکا طیاروں کے حادثات عام ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.