تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:11

شاہ رخ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے ہیروز میں سرفہرست

جنگ نیوز -


ممبئی ... ویسے تو بالی ووڈ میں سب سے زیادہ کما کر دینے والے اسٹار سلمان خان ہیں،لیکن معاوضہ لینے میں کنگ خان شاہ رخ اب بھی سارے ہیروز سے آگے ہیں،بڑی اسکرین کے ہر فنکار کا خواب ہوتا ہے کہ وہ سب سے زیادہ معاوضہ لینے والا اسٹار بن جائے،جو جتنا مہنگا ہوتا ہے اتنا ہی بڑا اسٹار کہلاتا ہے،اسی لئے پرڈیوسرز بھی اسے اپنی فلم میں لیتے ہوئے کئی بارسوچتے ہیں،جس کا حل اسٹارز نے اب یہ نکالا ہے کہ،،وہ فلموں میں پرافٹ کے حصے دار بننے لگے ہیں،معاوضوں کے لحاظ سے خان بوائز سب سے آگے ہیں، بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے یش راج فلمز کی دھوم تھری کے لئے پرافٹ میں چالیس فیصد سائن کیا ہے،سلمان خان نے ریڈی میں پچاس فیصد پرافٹ لیا،جبکہ ان سب سے آگے کنگ خان شاہ رخ ہیں جنہوں نے فلمساز ساجد نڈیا والا کی نئی فلم چیتن بھگت کے ناول پر مبنی ٹو سیٹس میں ساٹھ فیصد پرافٹ شیئر مانگا ہے،،اس کے ساتھ ساتھ کرینہ کپور نے مدھر بھنڈارکر کی فلم ہیروئین اور شاہد کپور نے موسم میں پرافٹ شیئر رکھا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.