تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 4:11

اسرائیل بگڑے بچے کی طرح برتاؤکررہا ہے ،ترک وزیراعظم

جنگ نیوز -


انقرہ ... ترک وزیراعظم رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ اسرائیل ایک بگڑے بچے کی طرح برتاؤکررہا ہے ،ایسے ماحول میں کسی بھی طرح کے تعلقات قائم نہیں رکھے جاسکتے۔انقرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترک وزیر اعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ فوجی معاہدے اور سفارتی تعلقات معطل کرنے کے علاوہ دفاع کے شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان تجارت کو بھی مکمل طور پر معطل کررہے ہیں،انھوں نے کہاکہ اسرائیل پر پابندیاں لگانے پر تفصیلی غور کیا جائے گا۔ وزیر اعظم اردگان نے فلسطینی علاقے غزہ کا دورہ کرنے کا بھی عندیہ دیا ہے تاہم ان کا کہنا ہے کہ وہ مجوزہ دورے کے پروگرام کو مصری حکام کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد حتمی شکل دیں گے۔ ترک وزیراعظم رواں ماہ مصر کا دورہ کریں گے۔ ترکی نے فریڈم فرٹیلا پر حملے کے رپورٹ پر انقرہ میں تعینات تمام اعلیٰ اسرائیلی سفارت کاروں کو بدھ تک ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔ ادھر امریکا نے ترکی کے فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.