7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:38
نئی دہلی:ہائی کورٹ کے باہر دھماکا،9ہلاک،45زخمی
جنگ نیوز -
نئی دہلی… بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب دھماکاسے9افراد ہلاک جبکہ 45 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارت میں دلی ہائی کورٹ کے قریب گیٹ نمبر پانچ پر دھماکا ممکنہ طور پر ایک بریف کیس میں رکھے گئے مواد کے ذریعے ہوا،دلی پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔ مصروف اوقات میں یہ دھماکا کیا گیا ہے۔ زخمیوں کواسپتال منتقل کیاجارہاہے۔ واضح رہے کہ 25 مئی کے بعد سے ہائی کورٹ کے احاطے میں دوسری بار دھماکا کیا گیا ہے۔