تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 8:38

مقبوضہ کشمیر:گرفتاریوں کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،کاروبار بند

اے آر وائی - مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنماؤں، نوجوانوں کی گرفتاریوں اوربھارتی مظالم کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے۔ کشمیریوں نے احتجاجاً کاروبار بند کرکے بھارت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا۔



سرینگر، اننت ناگ، پلوامہ، بارہمولہ، سوپور، کپواڑہ اور دوسرے قصبوں میں عام زندگی معطل ہے۔ تعلیمی اور کاروباری ادارے بند ہیں۔ جبکہ لوگ احتجاجاً اپنے گھروں تک محدود ہیں ہڑتال کی اپیل حریت رہنما سید علی گیلانی نے کی تھی۔ سید علی گیلانی نے عید سے پہلے حکومت کو خبردار کیا تھا کہ اگر نظربند رہنماؤں اور نوجوانوں کو رہا نہ کیا گیا۔ تو وہ ایک نئے احتجاجی پروگرام کا اعلان کریں گے۔



مقبوضہ کشمیر کے وزیراعلی عمرعبداللہ نےپتھراو میں ملوث پائےگئے ایک ہزار سے زائد نوجوانوں کے خلاف پولیس کیس خارج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بار بار معافی کا اعلان نہیں کریں گے۔ انسانی حقوق کے لیے سرگرم مقامی اداروں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پولیس کو اندھا دھند گرفتاریوں کی اجازت دے کر نوجوانوں کا جینا حرام کردیا ہے۔



متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.