7 ستمبر 2011
وقت اشاعت: 11:31
ٹیکساس کے جنگلات میں آتشزدگی،مزید 4 افراد جھلس کر ہلاک
جنگ نیوز -
واشنگٹن …جنگ نیوز…امریکی ریاست ٹیکساس کے جنگلات میں لگی آگ کے باعث مزید 4 افراد ہلاک جبکہ ایک ہزار سے زائد گھر جل کر خاکستر ہوگئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ٹیکساس کے جنگلات میں گزشتہ کئی روز سے لگی آگ نے وسیع ایکڑ رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جبکہ آتشزدگی کے دروان مزید چار افراد جل کر ہلاک ہوگئے ہیں ۔ آگ نے باسٹروپ کے رہائشی علاقے میں گھروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگ محفوظ مقامات کی جانب منتقلی پر مجبور ہوگئے ہیں، آگ سے مزید ایک ہزار گھر جل کر خاکستر ہوگئے ہیں ۔ آگ بجھانے والا عملہ مسلسل آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف ہے ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنے کا کہنا تھا کہ اوباما انتظامیہ نے ٹیکساس میں آتشزدگی کے متاثرین کی معاونت کیلئے سات وفاقی گرانٹوں کی منظوری دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ریاست اور مقامی مینجمنٹ حکام کے ساتھ مل کر کام جاری رکھیں گے ۔